آج کی آیت پر خیالات
یسوع کے پیدائش کے دنوں میں، کچھ ایسے لوگوں کا ایک گروہ تھا جو کہ ابھی تک خداوند کی طرف سے چھٹکارے کا منتظر تھا۔ وہ جانتے تھےکہ تب تک نجات نہیں مل سکتی جب تک کہ ان کی بلکہ خدا کی طرف سے کوئی بڑی قیمت نہ چکائی جائے۔ یعسیاہ نے اپنے خادمانہ گیتوں میں اس کا ذکر کیا ہے( دیکھیں یعسیاہ 53) انہوں نے اپنی تاریخ میں ان کا تجربہ کیا ہے۔ چنانچہ خالص دل، انہوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ ان میں وہ قوت نہیں ہے کہ وہ نجات اور چھٹکارا دے سکیں۔ یہ قوت خدا کی طرف سے ملنی چاہیے، اور ان لوگوں تک پہنچنی چاہیے جو خدا کی تلاش کرتے اور اپنی زندگی کو تبدیل کرتے ہیں۔ اُن کو اس کے لیے خدا سے مانگنے کی ضرورت پڑی! اُن اپنی روز مرہ زندگی میں خدا کے چہرہ، اس کی حضوری کی ضرورت پڑی۔ اسی طرح ہمیں بھی اس کی ضرورت ہے!
میری دعا
اے خدا، آسمان و زمین کے خدا، تمام مخلوق کے مالک، میں تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیری قدرت اور عظمت کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیری تخلیق اور فہم کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیری رحمت اور راستبازی کے لیے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں تیری حمد کرتا ہوں، کیونکہ تُو اکیلا ہی حمد کے لائق ہے۔ اے خدا تُو اکیلا ہی مجھے پوری نجات بخش سکتا ہے۔ مہربانی فرما کر، اپنا چہرہ مجھ پر جلوہ گر فرما۔ مہربانی فرما کر میری زندگی میں اپنی حضوری کا یقینی بنا۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔