آج کی آیت پر خیالات
بیت لحم میں یسُوع کی پیدائش کوئی حادثہ نہیں تھی۔ قادرِ مطلق خُدا نے اپنے نبیوں کے ذریعہ بہت سال پہلے ہی بتا دیا تھا۔ یہاں تک کہ ہیرودیس کے مذہبی صلاح کار بھی یہ تعین کر سکتے تھے کہ داؤد کے پُرانے شہر میں مسِیح پیدا ہوگا۔ مسِیح کی پیدائش کا عہد اسرائیل کے عظیم بادشاہ، شاعر، اور چرواہے کے شہر میں پُورا ہوگا۔ یہ خُدا کا منصوبہ تھا۔ یہ بھی ایک یاد دہانی ہے کہ خُدا اپنے وعدوں اور کلام کو پُورا کرتا ہے۔
میری دعا
پیار کرنے والے خُدا، میں اپنے منصوبوں اور اپنے وعدوں کو پُورا کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہوں۔ یہ تیرے منصوبوں کا انکشاف ہے،جو کہانی پُورے پُرانے عہدنامے میں بیان کی گئی ہے، جو کہ میرے لیے بہت شاندار ہے۔ براہِ کرم اپنے رُوح کو استعمال کرتے ہوئے میری رُوح کے تاریک لمحات میں مجھے یاد دلا کہ تُو نے اپنے وعدوں کو پُورا کیا ہے اور اپنی نجات کو بروقت لائے گا۔ براہِ کرم مجھے صبر عطا فرما کہ میں وفاداری کے ساتھ انتظار کروں، اور تیری نجاے کے مکمل انکشاف کےلیے حوصلہ مندی کے ساتھ جیئوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔