آج کی آیت پر خیالات
چرواہے اور خُدا کی عظمت ایک ہی جملے میں ہے۔ چرواہوں نے اسرائیل میں ابرہام، موسیٰ، اور داؤد کے ساتھ قابل ذکر چرواہوں کے طور پر ورثے سے لطف اندوز ہوئے ہیں اور خُدا بھی زبُور 23 میں چرواہے کے طور پر پیش کیا گیا۔ لیکن اِس وقت اسرائیلی تاریخ میں اُن کو زیادہ عزت نہیں دی جاتی۔ وہ بھیڑوں کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنا وقت بھیڑوں کے ساتھ گزارا ہے۔ وہ اتنے مذہبی اور پاک نہیں ہیں کہ اُن کو رُوحانی تصور کیا جائے۔ چنانچہ جب خُدا نے اپنے فرشتوں کے لشکر کے ساتھ چرواہوں کے سامنے یسُوع کی پیدائش کے بارے اعلان کرنے کا انتخاب کیا تو اُس نے ایک نقطہ واضح کیا: خُدا ہر کسی کو پیار کرتا ہے، ہر کسی کی خُدا تک رسائی ہے، اور خُدا ہر کسی کو چاہتا ہے۔
میری دعا
مقدس اور قادرِ مطلق باپ، میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ بعض اوقات کسی شخص کی ظاہری شکل اور ساکھ کی وجہ سے میں اُن کے ساتھ سلوک کرتا ہوں۔ لیکن آج، میں اِس بات کا گواہ ہوں کہ تُم ہر کسی کے بارے کتنا چاہتے ہو کہ وہ یسُوع کے فضل کے بارے میں جانیں۔ مجھے ایسا دل عنایت کر کہ میں لوگوں سے پیار کروں اور مجھے ایک ایسا جذبہ عنایت کر کہ میں اُن کے ساتھ تیرا فضل بانٹ سکوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔