آج کی آیت پر خیالات
یسوع ہماری دنیا میں ایک عام بچے کی طرح سے داخل ہوا: وقت آیا، اس کی ماں نے اس کو جنم دیا، وہ نرم کپڑے میں لپیٹا گیا، اور جھولےمیں رکھا گیا۔ صرف یہی خدا کا بیٹا ہے جو پیدا ہوا۔ ا سکا جھولا کھرلی تھی جہاں جانور چارہ کھاتے ہیں، نا کہ ایک بچے کا جھولا۔ اس کا کمرہ مستحکم تھا کیونکہ اس کےلیے کوئی کمرہ نہیں تھا۔ یہ کوئی عام بات نہیں تھی: وہ معمولی تھی، بلکہ اس کی پیدائش کے لیے اوسط سے بھی نیچے تھی۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں؟ کہ مقدس خدا جس نے ساری چیزوں کو بنایاوہ اپنی زندگی ہماری طرح جینے کے لیے ایک بچے کے روپ میں اس دنیا میں داخل ہوا۔ کیوں؟ وہ ہمیں پیار کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ ہم اس کے ساتھ گھر آئیں۔ شاندار! شاندار کہانی۔ شاندار محبت۔ شاندار خُدا!
میری دعا
اے قادرِمطلق خدا، میں کیسے تجھے بتاؤں کہ تیرے بیٹے کا تحفہ میری لیے کیا معنیٰ رکھتاہے۔ مجھے حیرت اور خوشی ہے کہ تُو مجھے اتنا شاندار پیار کرتا ہے۔ مہربانی فرما کر تُو اور تیرا بیٹٓ میری حمد اور تعریف قبول کریں۔ اے پیار کرنے والے باپ، تیرے شاندار تحفے کےلیے میں تیری حمد کرتا ہوں! یسوع کے نام میں۔ آمین۔