آج کی آیت پر خیالات
ڈرو مت! خدا کے عظیم پیامبر کے سامنے کون سی چیز ڈر پیدا کر سکتی ہے؟ یہ جانتے ہوئے کہ خدا دنیا میں آیا تاکہ دنیا کے گناہ اور شیطان کی لعنت کو دنیا سے ختم کر دے اور تمام لوگوں کو نجات دے! ڈر ہمارے دل پر حکمرانی نہیں کر سکتا جب ہم یہ جانتے ہوں کہ خدا نے تمام رکاوٹوں کو توڑ دیا اور بے انتہا رحمت سے ہم تک پہنچا۔
میری دعا
اے قادر خدا، میں تیری حمد کرتا ہوں، کہ تُو نے وہ تحفہ عطا کیا جس نے تمام ڈر کو ختم کر دیا۔ میرے دل کو اس خوشی سے معمور کر اور میرے ذہن کو حیرت سے بھر دے ایسا کہ میں اپنے لیے تیرے پیار کو استعمال کر سکوں۔ مجھے ان کے لیے فکر مند بنا جنہوں نے تیری رحمت کی پیش کش کو تیرے بیٹے یسوع میں نہیں سنا، یا جنہوں نے ابھی تک قبول نہیں کیا، جس کے نام میںمَیں مانگتا ہوں۔ آمین۔