آج کی آیت پر خیالات
خُدا کا پیغام ایک کتاب یا پھر پیشگوئی تک محدور نہیں تھا۔ خُدا کی حمد ہو! یہ پیغام، یہ کلام گوشت، ہڈیوں اور خون میں رچ بس جاتا ہے۔ خُدا قادرِ مطلق کی حمد ہو! یہ پیغام، یہ کلام دُور نہیں رہتا، یہ پاکیزگی کے اعتبار سے دُور اور غیر رساں ہے۔ خُداوند کی حمد ہو، جو کہ اسرائیل کا خُدا ہے! وہ انسانی جسم میں ہمارے پاس، محبت، اُمید، نجات، رحمت، چھٹکارا، اور خوشی عطا کرنے کےلیے آیا۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، میں تیری حمد بیان کرتا اور تمام ناموں سے تیرا نام بلند کرتا ہوں۔ تیرا پیار کا حجم ہمارے تمام سمُندروں سے زیادہ ہے۔ تیری رحمت کی وسعت ہمارے خلا سے کہیں زیادہ ہے۔ تیرا فضل شمار سے باہر ہے۔ تیری شاندار نجات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ یسُوع میں مجھے اِن تمام سے برکت دینے کےلیے تیرا شُکر ہو، جو آیا اور میری دنیا میں رہا تاکہ میں تُجھ میں اپنا گھر بناؤں۔ خُداوند یسُوع کے نام میں، میَں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔