آج کی آیت پر خیالات
آپ بَدَن کا کونسا حصہ ہیں؟ آپ کا کام، اور آپ کا مقصد کیا ہے؟ مسِیح کے بَدَن میں آپ دُوسروں کو کیسے برکت دے رہے ہیں؟بَدَن میں وہ کون ایسا ہے جس نے دُوسروں کی عظیم خِدمت کی ہے جن کو آپ کی حوصلہ افزائی اور تعریف کی ضرورت تھی؟ وہ کون ہے جو اپنے آپ کو تنہا اور ٹھکرایا ہوا سمجھتا ہے جس کو آپ کے پیار کے اظہار کی ضرورت ہے؟
میری دعا
باپ، مُجھے اُس چیز کا حصہ بنانے کے لیے تیرا شُکرہو جو بہُت قیمتی، بہُت بے مِثال، جو خُداوند کی جسمانی موجودگی ہے۔ براہِ کرم کلیسیا کے ہر گھرانے میں ہر شخص کو خِدمت کا تحفہ حاصِل کرنے میں مدد فرما اور اُن تحائف کو ایسے طور پر استعمال کر جو دُوسروں کو تیرے فضل کے ساتھ چھُوئیں اور تیرے جلال کا باعث ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔