آج کی آیت پر خیالات
یسوع اپنی چیزوں میں آیا—اس دنیا میں جو اس نے خود بنائی تھی اور وہ زمین جس کا اس نے اپنے لوگوں سے وعدہ کیا تھا—اور اس کے اپنے لوگوں نے ہی اس کو قبول نہ کیا۔ بعض اوقات ہماری خواہشات اور خواب ہمیں یسوع کے لیے اندھا بنا دیتے ہیں اور ہم وہ کچھ نہیں کرتے جو وہ ہم سے چاہتا ہے۔ آئیں ہم اس بات کواپنی زندگیوں میں سچ نہ ہونے دیں۔ "یسوع میرے لیے آیا لیکن میں اس کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ میں نے کچھ دوسری چیزیں کرنی تھی اور ان کا تجربہ کرنا تھا اس سے پہلے کہ میں اپنا دل پوری طرح یسوع کو دوں"۔ " ہر دفعہ ہم یسوع کے لیے اپنی مرضی کو ملتوی کر دیتے ہیں، ہر دفعہ ہم اس کو اپنے سے دور دھکیل دیتے ہیں، ہم اپنے دلوں کو سخت کر لیتے ہیں، اور یہ آسان سے آسان ہوتا جاتا ہے کہ ہم اس کو دور دھکیل دیں۔ اب، جبکہ ہمارے دل ابھی بھی اس کی رحمت کی طرف متوجہ ہیں، آئیں ہم اپنے وعدوں کو نیا کریں اور اس کے جلال اور رحمت کے لیے اپنے دل اور زندگی اس کو پیش کریں۔
میری دعا
مقدس باپ، میں اپنا دل تیری مرضی کے سامنے جھکاتا ہوں۔ پیارے یسوع، میں پوری طرح سے تجھے خدا مانتا ہوں اور اپنی زندگی میں تیری خدمت کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔ مہربانی فرما کر مجھے ان وقتوں کے لیے معاف کردے جب میں نے تیری راہنمائی سے منہ پھیرا اور تیری مرضی کے خلاف چلا۔ میں جانتا ہوں کہ تو نے سب کچھ چھوڑ دیا، اور سب کچھ ترک کر دیا، تاکہ مجھے بچائے۔ چنانچہ مجھے ایسا انسان بنا جیسا کہ تو چاہتا ہےاور مجھے اس طرح استعمال کر جو دوسروں کے لیے جلال کا باعث ہو۔ آمین۔