آج کی آیت پر خیالات
یسُوع اُس سچائی کا حوالہ دے رہا ہے جو اُس کے زمانے میں مقبول تھی، لیکن یہ "مضبوط آدمی" کے لیے شیطان کے حوالہ سے استعمال ہوتی تھی۔ شیطان وہ مضبوط آدمی ہے جو گُناہ اور موت سے جکڑا ہُوا اور یسُوع گھر میں داخل ہوتا ہے ہمیں واپس چُرا لیتا ہے کیونکہ وہ مضبوط آدمی کو باندھ سکتا ہے۔ اُس نے اِنسان بن کر اور خُدا کی مکمل فرمانبرداری کرکے موت کا سامنا کر کے ایسا کِیا اور پھِر موت کو شِکست اور ہمیں زندگی دینے کےلیے مُردوں میں سے جِی اُٹھا! خُدا کی حمد ہو! یسُوع زور آور کے گھر میں گھُس گیا۔ اُس نے اُس پر غلبہ پایا اور اُسے باندھ دیا۔ اور، وہ زور آور آدمی کے گھر سے کیا لے کر آیا؟ یقینی طور پر، دفن کیا ہُوا خزانہ۔ اور وہ خزانہ ہم ہیں۔
میری دعا
خُداوند یسُوع، مُجھے تاریکی کے شیطان سے بچانے اور نُور کی فاتح بادشاہت میں لانے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ آمین۔