آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے ہم سب کو اثر و رسُوخ کے دائرے میں رکھا ہے۔ اِس سے پہلے کہ ہم اُن کو جو ہمارے چوگرد ہیں "پاک کریں"، آئیں اپنے آپ کو خُدا کے سامنے نذر کے طور پر اور اُس کے فضل سے پاک ہونے کے لیے پیش کریں۔ پھِر آئیں ایسے طور پر زندگی بسر کریں جو ہماری زندگیوں میں اُس پاکیزگی کے اثر کو ظاہر کرے۔ یسُوع نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم کسی کی آنکھ کا تنکا نکالنے سے پہلے اپنی آنکھ کے شہتیر کو دُور کریں۔ ہر درجہ کے راہنماؤں کے لیے، دُوسروں کو پاکیزگی کی طرف بُلانے سے پہلے پاک طور پر زندگی بسر کرنا" لازم ہے۔ خُدا کا رُوحانی بحالی کا عظیم کام تب شروع ہوتا ہے جب راہنما پہلے خُدا اور اُس کے کام کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔
میری دعا
اے آسمانی باپ، میرے گُناہوں کے لیے مُجھے مُعاف کر دے۔ میں پاک اور صاف ہونا چاہتا ہُوں، جو تیرے رُوح سے پاکیزہ کیا گیا اور تیرے فضل سے مُعاف کِیا گیا ہو۔ براہِ کرم مُجھے برکت دے جیسا کہ میں اُن کے سامنے ایک پاکیزہ زندگی گزارنے کی جستجو میں ہوُں جن کو میں متاثر کرنا چاہتا ہُوں۔ مُجھے تیرے قوت بخش مدد کی ضرورت ہے کہ میں نمونہ اور باکردار شخص بنُوں جو تُو مُجھے بنانا چاہتا ہے، اور جو میرے دوستوں کو ہونا چاہیئے۔ میں یسُوع کے نام میں یہ اَلتجا کرتا ہُوں۔ آمین۔