آج کی آیت پر خیالات
یسُوع کے بپتسمہ کے فوراً بعد،وہ اگلے 40 صبر آزما دن شیطان سے آزمایا گیا۔ یاد کریں کہ شیطان کے ابتدائی الفاظ کیا تھے؟"اگر تُو خُدا کا بَیٹا ہے۔۔۔۔۔۔۔" کیا یہ عظیم تر نہیں ہے کہ خُدا نے ایک دفع پھر سے اُس کے سوال سے پہلے یہ ثابت کر دیا کہ خُدا کا اُس کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ آُپ جن سے پیار کرتے ہیں آج اُن کو آپ سے کیا سُننے کی ضرورت ہے؟ آپ نہیں جانتے کہ آزمائش کا وقت کب آ جائے؛ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیئے،تو آگے بڑھیں اور اُس کو دوبارہ سے ثابت کریں اِس سے پہلے کہ لازم ہو۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور پیار کرنے والے باپ، براہِ کرم میری مدد کر کہ میں اُن سے پیار اور ہمدردی کے درست الفاظ کہوں جن سے میں پیار کرتا ہوں تاکہ جب آزمائش آئے، یا جب کوئی اُنہیں مجھ سے دُور کرنے کی کوشش کرے، تو اُن کو میری اُن کےلیے محبت پر شک نہ ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔