آج کی آیت پر خیالات
پُولس چاہتا ہے کہ سب ایک دُوسرے کے ساتھ محبّت میں مضبوطی سے مُنسلک ہُوں۔ کائنات کے عمیق بھیدوں کو جاننے کے قابل ہونے سے زیادہ یا کلام کی گہری تعلیم سے بڑھ کر، مسِیح کی محبّت کو جاننا اور بانٹنا ہمیں دُوسروں کے لیے خُدا کی بھرپُور برکات کے قابِل بناتا ہے۔ اگرچہ علم اچھا ہو سکتا ہے، محبّت پھر بھی افضل ہے۔ اگرچہ طاقت مددگار ہو سکتی ہے، محبّت تب بھی زیادہ مددگار ہے۔ اگرچہ تجربہ ہمیں بہُت کُچھ سِکھا سکتا ہے، محبّت ہمیں سِکھاتی ہے کہ جو ہم جانتے ہیں اُسے دُوسروں کی برکت کے لیے کیسے استعمال کرنا ہے۔ آئیں ایسے لوگ بنیں جن کی زندگیاں محبّت بھرے ماحول میں گزر رہی ہیں۔(پہلا کرنتھیوں 13 باب)۔
Thoughts on Today's Verse...
Paul wants us to be solidly connected to each other in love. More than being able to understand all the unfathomable mysteries of the universe or the deep teachings of Scripture, knowing and sharing the love of Christ enables us to bring God's full blessing to others. While knowledge can be good, love is greater still. While power can be helpful, love is more helpful still. While experience can teach us many things, love teaches us to use what we know to bless. Let's be a people whose lives are lived in the environment of love. (cf. 1 Cor. 13)
میری دعا
باپ، رُوح القُدُس کے وسیلہ سے اپنی محبّت میرے دِل میں اُنڈیل اور اِس کو اُن کی زندگیوں میں اُنڈیل جو میرے وسیلہ سے میرے چوگرد ہیں۔ مُجھے اپنے فضل کا ایک ہتھیار بنا تاکہ تیری محبّت اُن لوگوں میں واضح اور غیر خطا پذیر طور پر محسوس کی جا سکے جن پر میری زندگی کا اثر ہے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔
My Prayer...
Father, pour your love into my heart through the Holy Spirit and pour it out into the lives of those around me through me. Make me an instrument of your grace so that your love will be felt in clear and unmistakable ways by those whom my life impacts. In Jesus' name I pray. Amen.