آج کی آیت پر خیالات
اگر آپ کبھی بھی کسی اپنے کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے ہوں، یہ خیال آپ کے بھی دماغ سے ضرور گزرا ہوگا—اَے خُداوند، اگر تُو یہاں ہوتا! جب ہم آزردہ ہوتے ہیں تو یسُوع کہاں ہوتا ہے؟ وہ ہماری مدد کرنے کو کیوں نہیں آتا؟ یہ یاد رکھنے کےلیے دو اہم سوالات ہیں۔ پہلا، یسُوع ہمارے غم اور نقصان کے وقت میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ کلیسیا یسُوع کا بدن ہے اور یسُوع ہمارے غم کے خاتمے کےلیے مہربانی، مدد، تسلی، اور تعاون کا ہر عمل کرتا ہے۔ دُوسرا، جبکہ شاید وہ ہمارے پیارے کرنے والے کو اِس دُنیا سے دُوسری دُنیا میں منتقل ہونے سے نہ روکے، وہ ہر مسیحی کے لیے متصل اور باقی رہنے والی حضوری ہے جو کہ جسمانی طور پر مُؤا۔ پولُس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب ایک مسیحی وفات پاتا ہے، وہ یسُوع کےساتھ رہنے کےلیے جاتا ہے(دُوسرا کرنتھیوں 5 باب 6 تا 7 آیت؛ فلّپیوں 1 باب 21 تا 23 آیت) اور خُدا کی وفادار حضوری اُس کے لیے کبھی ختم نہ ہوگی۔(رومیوں 8 باب 35 تا 39 آیت)۔
میری دعا
پاک باپ، براہِ کرم میری مدد فرما کہ میں اپنے نقصان اور غم کے وقت میں یسُوع کی حضوری کی حُکمرانی کو دیکھوں۔ میری مدد فرما کہ میں اُس میں رُوح القُدُس کی تسلی کی حضوری کو دیکھوں جو مُجھ میں سکُونت کرتا ہے۔ میری مدد فرما کہ میں اُس میں محّبت اور مہربانی کے وہ اعمال دیکھوں جو تیرے لوگ میری مدد کے لیے کرتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، براہِ کرم مُجھے وہ راستے دیکھنے میں مدد فرما کہ میں کسی ایسے کے لیے یسُوع کی حضوری جیسی خِدمت کرُوں جو کہ غم کے تجربہ سے گُزر رہا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتاہُوں۔ آمین۔